اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سرگودہا سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے یوم دفاع کی مناسبت سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ میں بہت اہمیت کاحامل ہے، اس دن ہماری افواج اور عوام نے دشمن کو عبرت ناک شکست سے دور چار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ان شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاک فوج پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور آرمی چیف کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، جنگ مسلط کی گئی تو ایسا جواب دیں گے کہ دشمن کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔
.......
/169